پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانے کیلئے درخواست جمع کرادی
پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر علی ظفر کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بنانے کے لیے درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرادی۔
تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے بتایا کہ اپوزیشن نے 19 اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی ہے۔
واضح رہے کہ آج پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھالیا ہے۔
6 اپریل کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے کہا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر جبکہ پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے۔