صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کرلیا

شائع April 8, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو سہہ پہر 4 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہو گا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالفطر سے قبل ہی 9 اپریل کو ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا۔

آصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54(۱) کے تحت سینیٹ اجلاس 9 اپریل بروز منگل صبح 9 بجے طلب کرلیا۔

صدر مملکت کی جانب سے طلب کیے گئے سینیٹ اجلاس میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری ہو گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025