• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، کل نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم کا اعلان ہوگا، محسن نقوی

شائع April 8, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے عثمان خان کے نام پر سلیکشن کے لیے غور کیا جا رہا ہے اور وہ قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی چیئرمین کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عثمان خان، جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اپنی جگہ بنائی تھی، پر گزشتہ ہفتے یو اے ای کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی اور خلیج کے لیے کھیلنے کے اپنے فیصلے سے متعلق غلط بیانی پر کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔

اس کے علاوہ محسن نقوی نے کہا کہ 18 اپریل کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل 9 اپریل کو ہوگا۔

انہوں نےیہ بھی بتایا کہ غیر ملکی کوچز کا فیصلہ 14 اپریل تک ہو جائے گا, یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کے ساتھ کوچنگ کے معاملات طے ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے تاہم اس کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

’چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی‘

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے یا نہ آنے کا معاملہ قبل از وقت ہے، پاکستان میں باہر سے بھی ٹیمیں آئیں گی اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

مائیکل بریس ویل، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میکونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشم، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024