• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر میرا بچہ ہوگیا تھا، حبا بخاری

شائع April 8, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکارہ حبا بخاری نے فیملی پلاننگ سے متعلق سوال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر بچہ ہوگیا تھا اور بچے کی تصاویر بھی گردش کرنے لگی تھیں۔

اداکارہ حبا بخاری اپنے شوہر اور ساتھی اداکار آرز احمد کے ہمراہ نادیہ خان کے رمضان ٹرانشمیشن میں شرکت کی جہاں ان سے فیملی پلاننگ سے متعلق سوال کیا گیا۔

آرز احمد نے کہا کہ فیملی کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں ہے، لیکن لوگوں کو ہمارے بچے کی فکر ہے، کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے ہم سے سوال پوچھا کہ ’کیا بچہ ہوگیا؟‘ جس پر میں نے کہا کہ ’یوٹیوب پر ہوگیا ہے، ہمارا اصل میں نہیں ہوا، یوٹیوب پر تو ہماری بے لاتعداد اولادیں ہوگئی ہیں۔

اسی بار پر حبا بخاری نے کہا کہ یوٹیوب پر ڈھیروں ویڈیوز ہیں جن پر کسی اور بچے کی تصویر لگا کر دعوے کیے جارہے ہیں کہ ان کے ہاں پہلی اولاد پیدا ہوگئی ہے لیکن اصل میں یہ سب جعلی خبریں ہیں۔

حنا بخاری نے کہا کہ شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر ان کا بچہ ہوگیا تھا، تصاویر بھی لگا دی گئی تھیں، یہاں تک کہ یہ بھی لکھا تھا کہ آرز نے اپنے بچے کا شاندار استقبال کیا اور اپنی سالیوں کو تحفے میں ہیرے کی انگوٹھیاں اور جواہرات دیے ہیں۔

جس پر میزبان نادیہ خان نے ایک بار پھر اصرار کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’فیملی پلاننگ کا کیا سوچا ہے؟‘ جس پر آرز خان نے جواب دیا کہ ’اس سوال کا بہترین جواب یہ ہے کہ جب اللہ کو منظور ہوگا۔‘ اور ساتھ ہی انہوں نے حبا بخاری سے اپنے بچوں کی ماں بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024