• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہر شہری کے لیے صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

شائع April 7, 2024
مریم نواز— ایکس/پی ایم ایل این او آر جی
مریم نواز— ایکس/پی ایم ایل این او آر جی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم ہر شہری کے لیے صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی یوم صحت منانے کا مقصد عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر فرد کے لیے اپنی صحت کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے، فرد کی صحت صرف ایک ذاتی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس سے پوری فیملی اثر انداز ہوتی ہے، ہم ہر شہری کے لیے صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

وزی اعلی پنجاب نے کہا کہ عوام صحت مند زندگی کا انتخاب کرے اور غذائیت سے بھر پور سادہ غذا کھائیں، ہیلتھ ریفارمز ہماری اولین ترجیح ہے، عوام بھی صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ہم نے ’صحت مند پنجاب‘ وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی جائے گی، پنجاب کا پہلا سرکاری محمد نواز شریف کینسر ہسپتال لاہور میں تعمیر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، ہوم ڈیلیوری بھی جلد شروع ہوگی، اس کے علاوہ سرگودھا میں نوازشریف کارڈیالوجی ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024