• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمر ایوب کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

شائع April 5, 2024
عمر ایوب —فائل فوٹو:
عمر ایوب —فائل فوٹو:

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اس موقع عمرا ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عمر ایوب کو 25 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے میانوالی پولیس کو آئندہ تاریخ پر مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف میانوالی میں 9 اور 10 مئی کو ہنگامہ آرائی کے 3 مقدمات درج ہیں۔

18 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024