• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ممکن ہی نہیں مرد بیک وقت چار بیویوں کو خوش رکھ سکے، مریم نفیس

شائع April 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی بھی مرد بیک وقت چار بیویوں کو خوش رکھ سکے، اس لیے کسی بھی مرد کو بیک وقت اتنی شادیاں نہیں کرنی چاہئیے۔

مریم نفیس حال ہی میں ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں مرد کی ایک سے زائد شادیوں سے متعلق ان سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت ہے اور وہ مذہب اسلام کے احکامات کو تسلیم کرنے سمیت ان کا احترام بھی کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جہاں مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دی گئی ہے، وہیں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مرد انصاف کر سکے تو ایک سے زائد شادیاں کرے۔

پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ مرد ایک ساتھ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے اور وہ چاروں بیویوں کو خوش بھی رکھ سکتا ہے۔

جس پر مریم نفیس نے کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی مرد بیک وقت چار بیویوں کو خوش رکھ سکے۔

مریم نفیس نے مزید کہا کہ وہ اپنے شوہر کو کسی دوسری عورت کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتی اور اگر ان کے شوہر نے دوسری شادی کرنی ہوگی تو وہ انہیں کہیں گی کہ پھر وہ انہیں چھوڑ دیں۔

اداکارہ کے مطابق مرد چار شادیاں بھلے کرے لیکن بیک وقت چار شادیاں نہیں کر سکتا، کیوں کہ وہ بیک وقت ہر بیوی کو خوش نہیں رکھ سکتا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ مرد ایک شادی کرے، پھر اس بیوی کو چھوڑے اور دوسرے شادی کرے، پھر اسے بھی چھوڑ کر تیسری شادی کرے تو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ خراب تعلقات اور شادی شدہ زندگی سے بہتر ہے کہ الگ ہوجانا چاہئیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024