• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

طلاق کے بعد عمران اشرف اور سابق اہلیہ کی بیٹے کی سالگرہ میں ایک ساتھ شرکت

شائع April 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار و میزبان عمران اشرف اور ان کی سابق اہلیہ ماڈل کرن اشفاق نے طلاق کے بعد پہلی بار بیٹے روحان کی سالگرہ ایک ساتھ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی اور طلاق کے تقریبا ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر دونوں طلاق کے بعد پہلی بار کسی تقریب میں ایک ساتھ دکھائی دیے۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق کے بیٹے کی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر ان کی سالگرہ کا اہتمام کرنے والی ایونٹ کمپنی نے انسٹاگرام پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

ویڈیوز میں عمران اشرف اور ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق کو خوشی سے بیٹے کی سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں کی بیٹے کی سالگرہ میں ایک ساتھ شرکت کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

زیادہ تر افراد نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے سمیت ان کے بیٹے کی لمبی عمر اور صحت یابی کی دعائیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024