• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ایوارڈز شو میں عین موقع پربلاؤزکا ہالٹر لیس ٹوٹ گیا تھا، سونیا حسین کا انکشاف

شائع April 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک ایوارڈز شو کے دوران عین موقع پر ان کے بلاؤز کا ہالٹر لیس ٹوٹ گیا تھا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر معاملات پر بات کرنے سمیت اپنے ساتھ ایوارڈز شو میں پیش آنے والے واقعے کا قصہ بھی سنایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کینیڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈز شو کے دوران ان کے گلابی کرسٹل ہالٹر بلاؤز کا لیس ٹوٹا، جس پر انہیں بہت پریشانی اور شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا، اس وقت وہ نہ صرف دعائیں پڑھنے لگیں بلکہ انہیں اپنا ملک پاکستان بھی یاد آنے لگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایوارڈز شو میں نعمان اعجاز کے ہمراہ بیٹھی تھیں کہ انہیں کسی اور اداکارہ نے آواز دی اور انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ان کے بلاوؕز کا ہالٹر لیس ٹوٹ گیا اور وہ ایک دم پریشان ہوگئیں۔

ان کے مطابق عین اسی وقت شو کے میزبان علی رحمٰن اور یاسر حسین ان کی جانب آئے اور انہیں آواز دے کر کہنے لگے کہ وہ کوئی گانا سنائیں، جس پر وہ مزید پریشان ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی میزبان ان کے پاس آئے تو تمام کیمراؤں نے انہیں فوکس کرلیا جب کہ میزبان بار بار انہیں کہتے رہے کہ اب اٹھ بھی جائیں اور گانا سنائیں۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کریں، پھر انہیں اچانک خیال آیا اور انہوں نے اپنی ساڑھی کا پلو اپنی چھاتی کے اوپر اوڑھ لیا اور پھر انہوں نے یاسر حسین اور علی رحمٰن کے ساتھ مل کر سب کو دل دل پاکستان گانا سنایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے گلابی رنگ کی خوبصورت ڈیزائن کی ساڑھی پہنی تھی لیکن اس کا ہالٹر لیس ٹوٹ جانے کی وجہ سے انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں ہم ایوارڈز کا 2022 میں شو ہوا تھا، جس میں سونیا حسین کی گلابی ساڑھی کے ساتھ تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

تقریب کی ویڈیوز میں سونیا حسین کو ساڑھی کا پلو اپنے چھاتی کے اوپر اوڑھے دیکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024