• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

رومانٹک کامیڈی فلم پوپی کی ویڈنگ کا ٹریلر ریلیز

شائع April 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل خوشحال خان کی ڈیبیو رومانٹک کامیڈی فلم پوپی کی ویڈنگ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

رومانٹک کامیڈی فلم میں جہاں خوشحال خان ہیرو کے روپ میں دکھائی دیں گے، وہیں نازش جہانگیر ہیروئن کے طور پر نظر آئیں گی۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی نہ صرف رومانٹک اور کامیڈی ہوگی بلکہ یہ خاندانی جذبات سے بھی بھری ہوگی۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ خوشحال خان بیرون ملک مزیدار زندگی گزار رہے ہوتے ہیں تو انہیں خاندان والے اچانک شادی کے لیے وطن بلا لیتے ہیں اور ان کی رضامندی اور انہیں دلہن دکھائے بغیر ان کی شادی طے کردیتے ہیں۔

اسی طرح نازش جہانگیر کے خاندان والے بھی ان کی رضامندی کے بغیر ہی ان کی شادی طے کردیتے ہیں لیکن ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اگرچہ ہیرو اور ہیروئن کی شادی الگ الگ طے ہوتی ہے لیکن درحقیقت ان دونوں کی آپس میں شادی طے کی جاتی ہے لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا۔

ٹریلر میں فلم کے تقریبا تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے، فلم کی کہانی کنزہ ضیا اور عمار لاسانی نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی فلم کی ہدایات دی ہیں اور انہوں نے ہی اسے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 10 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024