• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

ایران کے خطرناک حملے کا خدشہ، اسرائیل نے ایئرڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا

شائع April 4, 2024

شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کے خطرناک ردعمل کے خدشے کے پیش نظر اپنا ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نےایرانی کی جانب سےمتوقع حملےکے پیش نظر ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بار حزب اللہ یا حوثیوں کے بجائے ایران سے براہ راست میزائل حملے ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر حالیہ حملے کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر حملہ اسرائیل کو غزہ میں اس کی آنے والی شکست سے نہیں بچا سکے گا، جہاں وہ فلسطینیوں کے خلاف تقریباً 6 ماہ سے جاری جارحیت میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’صیہونی حکومت کے بزدلانہ اقدامات ان کی ناگزیر شکست کو نہیں روک سکے گا، انہیں یقینی طور پر اس کارروائی کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ’غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست کا سلسلہ جاری رہے گا اور یہ حکومت زوال کے قریب پہنچ جائے گی۔‘

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025