• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

ایک شادی کرچکا جو طلاق پر ختم ہوچکی، اداکار ہمایوں اشرف کا انکشاف

شائع April 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار ہمایوں اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی شادی انتہائی کم عمری میں کر لی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی۔

ہمایوں اشرف حال ہی میں وصی شاہ کے ٹی وی شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اب ان کی عمر چالیس سال ہو چکی ہے اور یہ کہ وہ ایک شادی کر چکے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں زندگی کے کسی فیصلے یا کام پر پچھتاوا ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں پچھتاوا ہے کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی جو طلاق پر ختم ہوئی۔

ہمایوں اشرف کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر پچھتاوا نہیں کہ ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی بلکہ انہیں یہ پچھتاوا ہے کہ ان کی شادی کم عمری میں کیوں ہوئی؟

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی پہلی شادی کتنی عمر میں اور کن سے ہوئی تھی اور طلاق کا کیا سبب تھا لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوچکی۔

اداکار کا طلاق اور شادی کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ لازمی نہیں ہے کہ طلاق ہو تو آپ کے شریک حیات کی غلطی ہو، آپ کی بھی غلطی ہو سکتی ہے۔

ہمایوں اشرف نے مزید کہا کہ چوں کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی جو طلاق پر ختم ہوئی، اس لیے اب وہ ہر کسی کو یہی کہتے ہیں کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025