• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کا میزائل حملہ، پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 5 افراد شہید

شائع April 1, 2024
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:سوشل میڈیا
—فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل نے ایران کے قونصل خانہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی عمارت مہندم ہوگئی۔

شامی اور ایرانی میڈیا نے قونصل خانے پر حملے کی تصدیق کی ۔

لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے رائٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں میں محمد رضا زاہدی بھی شامل ہیں جو ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر کمانڈر تھے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارت کار مارے گئے ہیں۔

شام کے دارالحکومت کے ضلع میزے میں جائے وقوع پر موجود رائٹرز کے نمائندے نے قونصل خانے کی عمارت کے ملبے سے دھواں اٹھتے دیکھا جب کہ منہدم عمارت کے سامنے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے گاڑیاں کھڑی تھیں اور ملبے کے سامنے موجود کھمبے پرایرانی پرچم لہرا رہا تھا۔

شام کے وزرائے داخلہ اور خارجہ دونوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔

غزہ میں 6 ماہ سے جاری جنگ کے دوران کئی مرتبہ ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے والے اسرائیل نے معمول کے مطابق اس واقعے پر رد عمل دینے سے انکار کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم غیر ملکی میڈیا میں چلنے والی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حملے میں 5 افراد مارے گئے، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی۔

7 اکتوبر کو اسرائیل میں ایرانی حمایت یافتہ فلسطینی دھڑے حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل نے شام میں لبنان میں موجود ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ اور ایرانی گارڈز کے خلاف فضائی حملے تیز کر دیے ہیں جب کہ یہ دونوں فورسز صدر بشار الاسد کی حکومت کے حامی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024