• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm

مہوش حیات بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے گانے میں جلوے بکھیریں گی

شائع April 1, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے گانے میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی تصویر شیئئر کی، جس میں ان کے ساتھ اسٹائل رائو علی خان بھی دکھائی دیے۔

اداکارہ نے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ دیسی کلاکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے، وہ جلد ہی ان کے نئے گانے میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

مہوش حیات نے پوسٹ میں ہنی سنگھ کے گانے کو کلر قرار دیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ کلر نامی گانے میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد پاکستانی اور بھارتی شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں انہیں مبارک باد پیش کی، وہیں لکھا کہ ان سب کو اداکارہ کے گانے کا انتظار رہے گا۔

اگرچہ مہوش حیات نے ہنی سنگھ کے ساتھ اشتراک کرنے اور ان کے گانے میں پرفارمنس کرنے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا گانا کب تک ریلیز ہوگا۔

مہوش حیات نے ہنی سنگھ کے گانے میں پرفارمنس کرنے کی تصدیق ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ جلد ہی عید الفطر پر ان کی رومانٹک کامیڈی فلم دغاباز دل بھی ریلیز ہوگی۔

مہوش حیات اور ہنی سنگھ کی جنوری 2024 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، اس وقت ہی چہ مگوئیاں کی گئی تھیں کہ اداکارہ ممکنہ طور پر گلوکار کے گانے میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025