• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’قیادت کیلئے رضوان موزوں تھے‘، بابر کو دوبارہ کپتان بنانے پر شاہد آفریدی حیران

شائع March 31, 2024
شاہد آفریدی نے شاہین کو قیادت سے ہٹانے اور بابر کو کپتان بنانے پر حیرانی کا اظہار کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
شاہد آفریدی نے شاہین کو قیادت سے ہٹانے اور بابر کو کپتان بنانے پر حیرانی کا اظہار کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کے چیف سلیکٹر کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے سلیکشن کمیٹی میں موجود اتنے تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے پر بہت حیرت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کپتان تبدیل کرنا بھی تھا تو محمد رضوان کپتانی کے لیے موزوں تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ چونکہ اب فیصلہ کرلیا گیا ہے تو میں پاکستان ٹیم اور بابر اعظم کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔

ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے اخراج کے بعد گزشتہ سال نومبر نے تین فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ان کے فاسٹ باؤلر اور شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا لیکن محض ایک سیریز میں شکست اور 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں انہیں قیادت سے ہٹا دیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھی اس حوالے ناراضی کا اظہار کیا اور کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران سلیکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی تو فاسٹ باؤلر نے ایک مرتبہ پھر پوچھا کہ ان کو ہٹانے کی وجہ کیا ہے۔

اس موقع پر سلیکٹرز نے جواب دیا کہ بیٹسمین فاسٹ باؤلر سے اچھے کپتان ثابت ہوتے ہیں اس لیے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024