• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

محض ایک سیریز کے بعد قیادت سے ہٹائے جانے پر شاہین ناخوش

شائع March 31, 2024
سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی— فائل فوٹو: اے ایف پی
سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران سلیکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی تو فاسٹ باؤلر نے ایک مرتبہ پھر پوچھا کہ ان کو ہٹانے کی وجہ کیا ہے۔

اس موقع پر سلیکٹرز نے جواب دیا کہ بیٹسمین فاسٹ باؤلر سے اچھے کپتان ثابت ہوتے ہیں اس لیے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہین نے سلیکٹرز کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بابر کے استعفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

شاہین کی زیر قیادت قومی ٹیم نے ایک ہی سیریز میں شرکت کی تھی اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی اس سیریز میں قومی ٹیم کو 1-4 کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں بھی ان کی ٹیم دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی پرفامرمنس انتہائی ناقص رہی اور وہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی۔

اسی دوران شاہین کو قیادت سے ہٹانے کی بازگشت شروع ہوئی اور اب ایک بار پھر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024