• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارتوں سے کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے گی، وزیر اطلاعات

شائع March 30, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اطلاعات اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارتوں سے دستاویزی ریکارڈ طلب کیا جائے گا، آج کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم اس حوالے سے بات کریں گےکہ اب وزارتوں سے باقاعدہ جواب لیا جائے گا، کاکردگی اور اہداف کے بارے میں پوچھ جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن عتیق چوہدری مرحوم کے گھر تشریف لائے، انہوں نے عتیق چوہدری کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی پر جب مشکل وقت تھا عتیق چوہدری کبھی پیچھے نہیں رہے، اگر کی جماعتیں کھڑی ہوتی ہے تو ایسے کارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہوتا ہے، عتیق چوہدری ہمارے مشکل وقت کے ساتھی تھے، ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نظریاتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، جماعتیں کسی مقام پر پہنچتی ہیں تو وہ نظریاتی کارکنان کی وجہ سے ہی پہنچتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور ہمیشہ اپنے کارکن کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارتوں سے دستاویزی ریکارڈ طلب کیا جائے گا، آج کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم اس حوالے سے بات کریں گے کہ اب وزارتوں سے باقاعدہ جواب لیا جائے گا، کاکردگی اور اہداف کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کی وجہ سے مشکلات زیادہ ہیں، بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دور کی وجہ سے معاشی مشکلات آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا ہے، ان شا اللہ جون تک مہنگائی میں 3 فیصد کمی آجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024