• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکا: جہاز کی ٹکر سے منہدم بالٹی مور پل کی تعمیر نو کیلئے 6 کروڑ ڈالر جاری

شائع March 29, 2024
گورنر میری لینڈ نے کہا کہ ڈالی جہاز تقریباً ایفل ٹاور جتنا لمبا ہے اور اس کے اوپر ’کی برج‘ ہے—فوٹو:اے ایف پی
گورنر میری لینڈ نے کہا کہ ڈالی جہاز تقریباً ایفل ٹاور جتنا لمبا ہے اور اس کے اوپر ’کی برج‘ ہے—فوٹو:اے ایف پی

امریکا کی حکومت نے ریاست میری لینڈ کو ہنگامی فنڈنگ کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 6 کروڑ جاری کردیے تا کہ بالٹی مور میں منہدم ہونے والے ’فرانسس اسکاٹ کی برج‘ کا ملبہ ہٹاکر اس کی دوبارہ تعمیر شروع کی جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق اس طرح کی تباہی کے بعد غیر معمولی تیزی سے فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔

منگل کو بالٹی مور ہاربر پر بجلی سے محروم بڑے کارگو مال بردار جہاز کے ٹکرانے کے بعد یہ پل منہدم ہوگیا تھا۔

حادثے کے بعد 2 لاشیں نکال لی گئیں جب کہ 4 دیگر افراد لاپتا ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ کنکریٹ اور اسٹیل کے نیچے دبنے والی گاڑی میں پھنس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

گورنر میری لینڈ نے جمعے کو 6 کروڑ ڈالر اجرا کی درخواست کی اور چند ہی گھنٹوں کے اندر امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے محکمہ فیڈرل ہائی وے ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی کام کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

عام طور پر اس طرح کے فنڈز کے اجرا میں کئی دن لگتے ہیں لیکن صدر جو بائیڈن نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ بالٹی مور کو ہائی وے سے ملانے والے پل کی فوری طور پر دوبارہ تعمیر کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

گورنر میری لینڈ نے کہا کہ اولین ترجیح ان لاپتا مزدوروں کی تلاش ہے جو ڈالی نامی جہاز کے پلر سے ٹکرانے کے وقت پل کی مرمت کر رہے تھے۔

حکام شپنگ آپریشن بحال کرنے کے لیے چینل کو کلیئر کرنے کے لیے پرامید ہیں لیکن اس سے قبل ماہرین کی ٹیم کو جائزہ لینا ہوگا کہ ہزاروں کنٹینرز سے لدے، پل کے ملبے میں پھنسے جہاز کو کیسے ہٹایا جائے۔

گورنر نے کہا کہ امریکی آرمی کی انجینئرز کور پل کے ٹکڑوں کو ہٹانے کے لیے سب سے بڑی کرین جائے حادثہ پر لا رہی ہے۔

گورنر میری لینڈ نے کہا کہ ڈالی جہاز تقریباً ایفل ٹاور جتنا لمبا ہے اور اس کے اوپر ’کی برج‘ ہے، ہم 3، 4 ہزار ٹن اسٹیل کی بات کر رہے ہیں جو اس جہاز کے اوپر گرا ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رول کال‘ نے بات چیت سے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ وفاقی حکام نے میری لینڈ کے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ پل کی تعمیر نو کی حتمی لاگت کم از کم 2 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024