• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈی جی ایس بی سی اے کی کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت

شائع March 28, 2024
ان کا کہنا تھا کہ ملوث افسران کے خلاف وزیر بلدیات کی ہدایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا — فائل فوٹو: پی پی آئی
ان کا کہنا تھا کہ ملوث افسران کے خلاف وزیر بلدیات کی ہدایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا — فائل فوٹو: پی پی آئی

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ڈی جی ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پی ای سی ایچ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات پر برہمی کا اظہار کیا۔

ڈی جی عبد الرشید سولنگی نے کچھ عرصے قبل توڑی گئی عمارت پر دوبارہ غیر قانونی تعمیرات پر افسران سے جواب طلب کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا گیا تھا دوبارہ کام کیسے شروع کیا گیا، تمام متعلقہ افسران کی نشاندہی کی جائے کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنا کس کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملوث افسران کے خلاف وزیر بلدیات کی ہدایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024