• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دیں، ریشم

شائع March 28, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

فلم اداکارہ ریشم نے مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان کی تعریف کرتے ہوئے مداحوں سے کہا ہے کہ انہیں پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دیں۔

اداکارہ ریشم نے حال ہی میں کامیڈین احمد علی بٹ کے پروگرام ’مائینڈ نہ کرنا‘ میں شرکت کی، جہاں احمد علی بٹ نے اداکارہ کو رونالڈو اور سوشل میڈیا سینسیشن چاہت فتح علی خان میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنے کا کہا۔

جس پر ریشم نے 23 مارچ کو ہلال امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان پر گفتگو کرنا شروع کردی۔

ریشم نے کہا کہ ملک کا اتنا بڑا نام، راحت فتح علی خان، نے پاکستان اور انٹرنیشنل سطح پر ملک کی عزت کو بڑھایا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں انہیں راحت فتح علی خان کی ایک بات بے حد پسند آئی، انہوں نے اپنی غلطی پر سب سے پہلے اللہ، پھر اس انسان سے اور پھر ہم سب سے معافی مانگی، میری نگاہ میں راحت فتح علی خان کے لیے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی۔’

ریشم نے کہا کہ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اپنی غلطی مانتے ہیں اور اب ہمیں چاہیے کہ ہم راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دیں۔

یاد رہے کہ 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گھریلو ملازم کو مارتے پیٹتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ اپنے شاگرد کو بھی پیٹتے ہیں۔

اس ویڈیو میں گلوکار ملازم سے ’بوتل‘ کا پوچھتے رہے، جس کے بعد اپنے بیان میں راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ استاد اور طالب علم کے درمیان ذاتی معاملہ ہے۔

ویڈیو میں ساتھ موجود ملازم نے بھی وضاحتی بیان میں کہا کہ ویڈیو میں جس بوتل کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوا، اس میں پانی تھا اور وہ ان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024