• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

لاہور: 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 افراد زخمی

شائع March 27, 2024
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے  لیے فوری طور پر  ہسپتال منتقل کردیاگیا—فائل فوٹو:رائٹرز
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا—فائل فوٹو:رائٹرز

پنجاب کے دارالحکومت لاہورکےعلاقے کاہنہ میں 2 گروہوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کاچھا گاؤں علاقے میں 2 گروپوں میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ ہوئی، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں متحارب گروہ کا ایک کارندہ بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا، زخمیوں میں امجد، جاوید، عبدالقدیر اور ملزم اللہ وسایا شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کاہنہ پولیس فوری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعہ میں ملوث زخمی ملزم سمیت دیگر 2 ملزمان کو حراست میں لےلیا اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025