• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا، پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

شائع March 24, 2024
پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا — فائل فوٹو: رائٹرز
پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا — فائل فوٹو: رائٹرز

سال 2024 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا تاہم چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، اس سے چاند کا کوئی حصہ چھپتا نہیں۔

اس طرح کے چاند گرہن کو پینمبرل چاند گرہن کہا جاتا ہے، جس کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے۔

چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔

پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔

رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024