سینیٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے والے 6 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

شائع March 22, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

سینیٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے والے چھ امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے۔

14 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں یوسف رضا گیلانی سمیت متعدد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ساتھ سندھ سے جام سیف اللہ اور اسلم ابڑو کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

اس کے علاوہ بلوچستان سے عبدالقدوس، دوستین ڈومکی اور عبدالشکور کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی کردیا گیا۔

14 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی اسلام آباد کی نشست سے 204 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو 57 اور جام سیف اللہ 58 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے تھے۔

بلوچستان اسمبلی سے سینیٹ کی 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے قدوس بزنجو 23، مسلم لیگ (ن) کے دوستین ڈومکی 17 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے شکور غیبزئی 16 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025