کراچی: ماہی گیروں پر قسمت مہربان، اربوں روپے کی ’سوا‘ مچھلی پھنس گئی
سندھ کی قدیم بندرگاہ کیٹی بندر کے ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی، بحیرہ عرب کی کائنر کریک میں مچھیروں کی جال میں قیمتی اور نایاب اربوں روپے مالیت کی ’سوا‘ مچھلی پھنس گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق جال میں پرسوں ’سوا‘ مچھلی کا بڑا کیچ آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیٹی بندررکےقریب مچھیروں کی جال میں قیمتی سوا مچھلی پھنسی ہے، تین کشتیوں کو سب سے زیادہ 700 سوا مچھلی کے دانے ملے، دیگر مچھیروں کو بھی کروڑوں روپے کی قیمت کی سوا مچھلی ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مچھلیوں کی قیمت مارکیٹ میں ایک ارب کے قریب بتائی جارہی ہے۔