• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

رمضان میں اسلام قبول کیا اسلیے یہ مقدس ماہ میرے دل کے قریب ہے، بھارتی اداکار

شائع March 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سال 2023 میں اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرنے والے بھارتی ٹیلی ویژن اداکار ویویان ڈیسینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک میں اسلام قبول کیا تھا اس لیے یہ مقدس ماہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

واضح رہے کہ ویویان ڈیسینا نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا۔

حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ’میں نے رمضان میں اسلام قبول کیا تھا، جس کی وجہ سے یہ مقدس ماہ میرے دل کے بہت قریب ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’رواں سال میرا چھٹا رمضان ہے اور خدا کے فضل سے میں ہر سال روزے رکھتا ہوں، رمضان المبارک کے پورے مہینے کے روزے ہمارے لیے فرض ہیں کیونکہ یہ اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے ایک ہے، اس لیے میں 30 روزے ضرور رکھتا ہوں۔‘

مشہور ڈراما ’پیار کی یہ ایک کہانی‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور اداکار نے مزید کہا کہ جب انہوں نے روزہ رکھنا شروع کیے تو یہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، ویویان ڈیسینا نے کہا کہ پانی اور کیفین کے بغیر رہنا ان کے لیے مشکل تھا، اس لیے انہیں ڈر تھا کہ وہ ان کے بغیر طویل گھنٹوں تک کیسے زندہ رہیں گے۔

میں اس سے انکار نہیں کروں گا کہ میں شروع میں روزہ رکھنے کے بارے میں بہت پریشان تھا، خاص طور پر اس لیے کہ پانی اور کافی کا زیادہ استعمال میری عادت بن چکی تھی، یہاں تک کہ میرے اہل خانہ اور دوست بھی سوچتے رہتے کہ میں 13 یا 14 گھنٹے تک پانی یا کیفین کے بغیر کیسے رہ سکوں گا لیکن اللہ کی مہربانی ہے کہ روزہ رکھنے کا سفر بہت اچھا جارہا ہے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ بحرین میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہ ماہ مقدس گزراتے ہیں اور اور اہلیہ کے ہاتھوں سے بنے افطار کے تمام پکوان انہیں بے حد پسند ہیں۔

ویویان ڈیسینا نے 2022 میں مصر میں ایک تقریب میں نوران علی سے شادی کی تھی، جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے، قبل ازیں ویویان ڈیسینا نے ’پیار کی یہ ایک کہانی‘ کی ساتھی اداکارہ وہبز دورابجی سے شادی کی تھی لیکن 2021 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

اداکار ویویان ڈیسینا نے مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں پیار کی ایک کہانی، جھلک دکھلا جا، شکتی، مدھوبالا اور دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024