• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پنجاب، وفاق کو شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی، علی امین گنڈاپور کا وارنٹ گرفتاری پر سخت ردعمل

شائع March 21, 2024
—فائل فوٹو:ڈان نیوز
—فائل فوٹو:ڈان نیوز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی لیڈرشپ کے خلاف کیسز کے ثبوت پیش کرنے کا پیغام دیا لیکن وفاق اور حکومت پنجاب کو شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی۔

’ڈان نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے وفاق اور پنجاب کو خبردار کیا ہے کہ ان کے، ان کی پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کیسز میں ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں ورنہ کیسز ختم کیے جائیں۔

انہوں نے اپنی گرفتاری کا چیلنج دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وفاق اور پنجاب صوبوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ کے خلاف کیسز کے ثبوت پیش کرنے کا پیغام دیا لیکن انہیں شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ یہ گرفتار کر لیں گے تو ایسا بھی کر کے دیکھ لیں، عوام اپنے وزیراعلیٰ اور اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 2 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی تھی اور 9 مئ کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، پولیس اہلکار و افسران پر حملے کے الزام پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ جاری کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024