• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارت: آئی وی ایف کیلئے عمر کی حد: سدھو موسے والا کی والدہ کے معاملے پر حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب

شائع March 20, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن (آئی ایف وی) کے ذریعے بچے کی پیدائش کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 21 سے 50 سال کے درمیان والی خواتین ہی اس تکنیک کی مدد سے بچے کو جنم دینے کی اہل ہیں، مقتول گلوکار کی والدہ چرن کور کی عمر 58 برس ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے اکلوتے بیٹے کے قتل کے تقریباً دو سال بعد دوسرے بچے کی پیدائش کے لیے آئی وی ایف سہولت حاصل کی۔

بھارت کی مرکزی وزارت صحت نے 14 مارچ کو حکومت پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا اور چرن کور کے آئی وی ایف علاج سے متعلق رپورٹ طلب کی۔

شوبھدیپ سنگھ سدھو، جو دنیا بھر میں سدھو موس والا کے نام سے مشہور ہیں، 11 جون 1993 کو مانسا، پنجاب، انڈیا میں پیدا ہوئے تھے، وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے، دنیا بھر میں وہ اپنی پنجابی گلوکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔

سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل کر دیا گیا تھا، مقتول کی عمر 28 سال تھی، یہ واقعہ اس سال ہوا تھا جب انہوں نے مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر پنجابی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن ہار گئے۔

بھارت کی پنجاب پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہیں جاسوسی کرنے، لاجسٹک مدد فراہم کرنے اور گلوکار کے حملہ آوروں کو پناہ دینے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس جرم میں ملوث 4 ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024