• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور

شائع March 20, 2024
نجف حمید کے خلاف اینٹی کرپشن نے یکم اگست 2023 کو مقدمہ درج کیا تھا — فائل فوٹو:
نجف حمید کے خلاف اینٹی کرپشن نے یکم اگست 2023 کو مقدمہ درج کیا تھا — فائل فوٹو:

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق تحصیل دار نجف حمید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز بکھر نے دھوکا دہی، جعل سازی، فراڈ اور رشوت ستانی ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے نجف حمید کو 2 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور مچلکے داخل کرانے پر رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

نجف حمید کے خلاف اینٹی کرپشن نے یکم اگست 2023 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

نجف حمید 18 مارچ کو عدم پیروی پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار ہوئے تھے۔

16 فروری 2023 کو کمشنر راولپنڈی نے نجف حمید کو نائب تحصیل دار کے عہدے سے معطل کر دیا تھا اور ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024