• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

افطار اسپیشل: ’پیاز اور چیز‘ سے بھرے بریڈ پکوڑے

شائع March 20, 2024

ایشیا میں اور پوری دنیا میں مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک میں پسندیدگی سے کھائے جانے والی چیز پکوڑے ہے۔

کریمی چیز کے ساتھ خستہ اور مزے دار پیاز کے پکوڑے کیچپ اور اپنی پسندیدہ املی یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ کھائیں اور مزے دار افطاری کا لطف اٹھائیں۔

اسے رمضان کے دنوں میں افطاری کے لئے پودینے کی چٹنی کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

اجزاء

بیسن 2 کپ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ

اجوائن ¼ چائے کا چمچ

نمک1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

بیکنگ سوڈا ¼ چائے کا چمچ

پانی حسب ضرورت

فلنگ کے لیے:

آلو ابلے ہوئے اور میشڈ 2 میڈیم

چکن ابلا ہوا اور کٹا ہوا 1 کپ

ہری مرچ کٹی ہوئی 1-2

گاجر 2کھانے کے چمچے کٹے ہوئے

ہری پیاز 2کھانے کے چمچے کٹے ہوئے

مکئی ابلی ہوئی 2کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچے کٹے ہوئے

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

بریڈ

موزاریلا چیز

تلنے کے لیے تیل

ترکیب

پیالے میں بیسن، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، بیکنگ سوڈا اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بیٹر بنائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

پیالے میں آلو، چکن، ہری مرچ، گاجر، ہری پیاز، مکئی، ہرا دھنیا، نمک، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ ، کالی مرچ پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں جب تک کہ سب مل نہ جائیں۔

بریڈ سلائس کے کناروں کو کاٹ لیں۔

فلنگ لیں اور اسے روٹی پر یکساں طور پر پھیلا دیں، موزاریلا پنیر کا کٹا ہوا (اختیاری) چھڑکیں اور اس فلنگ کو ایک اور سلائس سے ڈھانپ دیں۔

بھرے ہوئے بریڈ سلائس کو تکونی ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اب اس کے درمیان فلنگ شامل کریں اور موزیریلا چیز شامل فلنگ کو بند کرلیں۔

اب سلائسز کو بیسن کے بیٹر سے کوٹ کریں۔

تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔

بریڈ پکوڑے تیار ہیں، ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

اس ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024