• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا گیا

شائع March 18, 2024
—فائل فوٹو/ اے ایف پی
—فائل فوٹو/ اے ایف پی

سابق وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم سمیت 5 ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن کا ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوادیا گیا۔

احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم سمیت 5 ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن کا ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھیحنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ جب تک ملزمان متعلقہ عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع نہیں کرتے ضمانت پر رہیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ متعلقہ عدالت یا تفتیشی افسر کے نوٹس کے باوجود ملزمان متعلقہ فورم پر پیش نا ہوں تو ضمانت کی رقم ضبط کرلی جائے۔

ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں محمد صفدر، اطہرحسین، اعجاز چوہدری اور عبد الحمید شامل ہیں۔

عدالت نے ریفرنس کے مفرور ملزم مسعود جعفری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی ختم کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024