• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری، سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے

شائع March 18, 2024
عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر وضاحت طلب کرلی — فائل فوٹو
عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر وضاحت طلب کرلی — فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن، پی آئی اے، وزرات نجکاری کمیشن اور دیگر کو 3 اپریل تک کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت عالیہ میں درخواست پر سماعت کے دوران سماعت چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے دریافت کیا کہ درخواست گزار نجکاری کے کیوں خلاف ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ 2016 کی قانون سازی کے مطابق پی آئی اے پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ترمیم کی جس کے تحت پی آئی اے کو پرائیویٹ کرنے کے اختیارات اپنے پاس لے لیے، بنیادی طور پر مذکورہ ترمیم کمپنیز ایکٹ سے متصادم ہے، جب قانون میں ترمیم ہی غلط ہے تو پی آئی اے کو پرائیویٹ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مفادات عامہ کا کیس ہے، پی آئی اے کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین کا نقصان ہوگا۔

عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر وضاحت طلب کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف حکومتیں خسارے میں چلنے والے اداروں بالخصوص پی آئی اے کی نجکاری کی منصوبہ بندی اور کوششیں جاری رکھے ہوئی ہیں۔

تاہم اب تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے لیکن نومنتخب حکومت جلد از جلد پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری کے لیے پرعزم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024