وفاقی وزرا کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے وفاقی وزرا کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کردی گئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق 19 رکنی وفاقی کابینہ میں سے 10 وفاقی وزرا کو منسٹر انکلیو میں بنگلے الاٹ کیے گئے ہیں۔
سرکاری رہائش گاہ پانے والے وزرا میں اویس لغاری، قیصر شیخ ،مصدق ملک، محسن نقوی، امیر مقام اور جام کمال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ کو بھی سرکاری بنگلے الاٹ ہوگئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کو بھی منسٹر انکلیو میں سرکاری بنگلہ الاٹ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس وفاقی وزرا اور مشیروں کو ریکوزیشن پر سرکاری بنگلوں کی الاٹمنٹ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ 12 مارچ کو سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا تھا، ڈاکٹر عارف علوی کو باتھ آئی لینڈ کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کیا گیا ہے۔
صدر پنشن ایکٹ کے شیڈول میں پیرا بی-2 کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 9 مارچ کو صدر مملکت کے انتخابات کے بعد عارف علوی صدرِ مملکت کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔