• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، باہمی تعاون پر زور

شائع March 17, 2024
ایاز صادق کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات—فوٹو: عرفان سدوزئی
ایاز صادق کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات—فوٹو: عرفان سدوزئی

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جہاں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ایاز صادق نے ملاقات کے دوران امریکا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کا اعادہ کیا جو باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں پر مبنی ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اس کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہیں۔

پارلیمانی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان باقاعدہ دوروں اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایاز صادق کو دوبارہ قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ایاز صادق نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تشویش کے تمام شعبوں میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024