• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وزیراعظم کی وزرا کے ہمراہ جی ایچ کیو آمد، سول وعسکری قیادت کا مل کر چلنے کا عزم

شائع March 15, 2024
وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شہبازشریف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے—فوٹو:آئی ایس پی آر
وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شہبازشریف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے—فوٹو:آئی ایس پی آر
وزیراعظم نے کہا حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کویقینی بنانےکے لیے تمام وسائل فراہم کرے گی—فوٹو:آئی ایس پی آر
وزیراعظم نے کہا حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کویقینی بنانےکے لیے تمام وسائل فراہم کرے گی—فوٹو:آئی ایس پی آر

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جس کے دوران ملک کی سول اور عسکری قیادت نے مل کر چلنے کا عزم کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شہبازشریف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر عسکری قیادت کے ساتھ قومی سلامتی کے امور اور علاقائی استحکام پر گفتگو کی گئی، عسکری قیادت نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کوسیکیورٹی صورتحال، خطرےکے اسپیکٹرم، سیکیورٹی خطرات سے نمٹنےاور انسداددہشت گردی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم اورکابینہ ارکان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں کوسراہا، علاقائی سالمیت کےتحفظ اور امن واستحکام کے لیے پاک فوج کے عزم کو سراہاگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کویقینی بنانےکے لیے تمام وسائل فراہم کرے گی، پاکستان عروج پر ہےاور قیام امن کے لیے مسلح افواج کےکردارکو سراہتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل نے دورے اور فوج پر اعتماد بحال کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے اختتام پر فوجی قیادت نے قومی مفادات کو برقرار رکھنے اور پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024