• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

مبینہ انتخابی مداخلت کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 6 الزامات خارج

شائع March 14, 2024
فائل فوٹو: اے پی
فائل فوٹو: اے پی

جارجیا کے جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ انتخابی مداخلت کیس میں 6 الزامات کو مسترد کر دیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے ایک جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تین اور ان کے ساتھی اور ان کے ساتھی مدعا علیہان کے خلاف تین الزامات مسترد کر دیے۔

بدھ کو جاری ہونے والے 9 صفحات پر مشتمل عدالتی فائلنگ کے مطابق جارجیا فردِ جرم میں 41 میں سے 6 کو خارج کر دیا جائے گا، حالانکہ انہیں اب بھی 10 دیگر مقدمات کا سامنا ہے۔

خارج کیے گئے الزامات میں تمام تر توجہ اس بات پر ہے کہ آیا ٹرمپ اور ان کے ساتھی مدعا علیہان نے 2020 کی صدارتی دوڑ کے نتائج کو تبدیل کرنے کی مبینہ کوششوں میں منتخب عہدیداروں سے اپنے عہدے کے حلف کی خلاف ورزی کرنے کی درخواست کی۔

فلٹن کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج سکاٹ میکافی نے لکھا کہ مسترد کیے گئے 6 الزامات کو آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس معلومات پیش نہیں کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025