• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے

اس سال ماہ رمضان میں ناظرین کی تفریح کے لیے کامیڈی اور رومانس سے بھرپور ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں۔
شائع March 13, 2024

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر شائقین کے لیے خصوصی ڈراما سیریز دکھائی جائیں گی۔

رمضان المبارک کے اسپیشل ڈراموں میں آج تک سب سے زیادہ مقبولیت ڈراما ’سنو چندہ‘ نے حاصل کی، اس ڈرامے کے لگا تار دو سال دو سیزن بھی نشر ہوئے جسے شائقین نے بے حد پسند بھی کیا۔

قبل ازیں ڈراما ’ہم تم‘ بھی بے حد پسند کیا گیا جس میں احد رضا میر، رمشا خان، جنید خان اور سارہ خان شامل تھے۔

اس سال بھی رمضان المبارک میں ناظرین کی تفریح کے لیے کامیڈی اور رومانس سے بھرپور ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں۔

دل پہ دستک

’ہم ٹی وی‘ کا کامیڈی ڈراما ؛دل پہ دستک’ حسن امام نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری علی مسعود سعید نے کی ہے جبکہ مرکزی کرداروں میں خاقان شاہنواز اور عینا خان جلوہ گر ہوں گے اور اسے مومنہ دُرید پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔

دل پہ دستک یکم رمضان (12 مارچ) سے ہر روز شام 7 بجے نشر ہوگا۔

ویری فلمی

’ہم ٹی وی‘ کا یہ کامیڈی ڈراما بھی مومنہ دُرید نے پروڈیوس کیا، جس کی ہدایت کاری علی حسن اور مصنف محمد احمد نے کی ہے۔

یہ رومانوی کامیڈی سیریز ہے جو ناظرین کو بے حد پسند آئے گا۔

ویری فلمی کی شاندار کاسٹ میں بشریٰ انصاری، میرا سیٹھی، دنانیر مبین، امیر گیلانی، علی سفینہ، یوکھانو اور دیگر شامل ہیں۔

12 مارچ سے شروع ہونے والا یہ ڈراما ہر رات 9 بجے نشر ہوگا

تیرے میرے سپنے

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا یہ ڈراما بھی دو پیار کرنے والوں کی کہانی ہے۔

ثمرہ بخاری کےتحریر کردہ ڈرامے کی ہدایات کاری علی فیضان نے دی ہے، اس میں شہزاد شیخ، سبینہ فاروق، نور حسن، حنا بیات، ثاقب سمیر، مانی، حرا سومرو اور مدیحہ رضوی جلوہ گر ہوں گے۔

تیرے میرے سپنے 12 مارچ سے شروع ہوگا اور روزانہ رات 9 بجے نشر ہوگا۔

عشق وے

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا اس ڈرامے میں مزاحیہ اور رومانس کا تڑکا ہے، یہ ایک فیشن ڈیزائنر کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے جسے کیریئر چوائس کے لیے اپنی فیملی کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔

ڈرامے کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ امر خان نے تحریر کیا ہے اور زاہد محمود نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

کاسٹ میں آغا علی، نازش جہانگیر، ماریہ واسطی، بہروز سبزواری، محمود اسلم، مریم نور، نوید رضا، عائشہ گل اور سلیم معراج شامل ہیں۔

عشق وے 12 مارچ سے روزانہ شام 7 بجکر 15 منٹ پر نشر ہوگا۔

اُمِ عائشہ

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے اس ڈرامے میں اداکارہ نمرہ خان نے حجاب پہننے والی لڑکی ام عائشہ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس ڈرامے کو سلیم گھانچی کی ہدایت کاری اور عبداللہ کدوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔

نمرہ خان نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈراما حجاب پہننے والی ایک خاتون کی جدوجہد پر مرکوز ہے، جس میں اسے ’اپنے لباس کی وجہ سے نوکری نہیں ملتی اور رشتہ دیکھنے کے دوران اسے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نمرہ خان کے مقابلے میں اس ڈرامے میں عمر شہزاد نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

ام عائشہ 12 مارچ سے روزانہ شام 6 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔

رفتہ رفتہ

ڈراما سیریل ’رفتہ رفتہ‘ میں اداکارہ صحیفہ جبار خٹک چار سال کے وقفے کے بعد ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آرہی ہیں، گرین ٹی وی شو میں نشر ہونے والے اس ڈرامے میں زاویار نعمان اعجاز اور حنا دلپزیر بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

صحیفہ جبار نے کہا کہ 6 سے 8 اقساط پر مشتمل اس کامیڈی سیریز کی ہدایت کاری خالق خان کریں گے اور اسے حسن امام نے لکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حنا دلپزیر ’ان کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں، انہوں نے شکر ادا کیا کہ اس ڈرامے میں کوئی رونا دھونا یا تھپڑ مارنے والا سین نہیں ہے۔

’رفتہ رفتہ‘ 16 مارچ سے شروع ہوگا، اور ہر ہفتہ اور اتوار کو رات 8 بجے نشر ہوگا۔

نصیحت

گرین ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈراما ’نصیحت‘ زندگی کے اہم پہلوؤں پر مبنی ہے جسے ہم اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں نظر انداز کردیتے ہیں۔

ڈرامے کے ٹیزر کے مطابق اس میں مختلف کرداروں کی زندگیوں کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے

ڈرامے کی کاسٹ میں فیصل قریشی، سمیع خان، سمیعہ ممتاز، حنا دل پذیر اور دیگر شامل ہیں۔

یہ ڈراما 16 مارچ کو ہر ہفتہ اور اتوار کو شام 7 بجے شروع ہوگا۔