• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حقیقی آزادی مارچ کیس: فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع

شائع March 12, 2024
تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید— فائل فوٹو: ڈان نیوز
تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید— فائل فوٹو: ڈان نیوز

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ راجا خرم نواز اور علی نواز اعوان کا استثنی منظور کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکلا سردار مصروف، انصر محمود کیانی اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے راجا خرم نواز اور علی نواز اعوان کی جانب سے دائر استثنی کی درخواستیں منظور کرلیں۔

عدالت نے سماعت 19 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو پشاور ہائی کورٹ نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور اور سینیٹر فیصل جاوید کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024