• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا

شائع March 11, 2024
مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی—فوٹو:ڈان نیوز
مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی—فوٹو:ڈان نیوز
مرکزی رویت  ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں ہوا—فوٹو:ڈان نیوز
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں ہوا—فوٹو:ڈان نیوز

ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روزہ کل 12 مارچ 2024 بروز منگل ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں ہوا، اس کے علاوہ اسلام آباد، کراچی اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سپارکو، موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں بشمول پشاور، لاہور، سوات، سرگودھا اور دیگر مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، اس طرح اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا۔

انہوں نے ماہ مقدس کی آمد پر عوام اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ آج پاکستان میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور چاند 60 سے 65 منٹ تک افق پر رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا تھا جہاں آج پہلا روزہ تھا جب کہ آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 12 مارچ کو ہی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز امریکا میں بھی رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا جہاں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر درجنوں مسلمان نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے، انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

نیویارک میں شدید سردی اور ٹھنڈی ہوا کے باوجود مسلمانوں کی بڑی تعداد دعائیہ اجتماع کے لیے جمع ہوئی، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024