• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
Live Election 2024

پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود سینٹیر اعجاز چوہدری صدارتی انتخاب میں ووٹنگ سے محروم

شائع March 9, 2024

سینیٹ سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل حکام نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اسلام آباد بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

جیل حکام نے مؤقف اپنایا کہ حکومت اور وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی تک اجازت نامہ نہیں ملا، اجازت نامہ آنے تک اعجاز چوہدری کو سینیٹ نہیں بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025