• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

کراچی: مبینہ طور پر خودسوزی کرنے والے باپ کے ہاتھوں جلائی گئی بچی دم توڑ گئی

شائع March 9, 2024
دوران علاج دم توڑنے والی 4 سالہ ایمان فاطمہ کو نیوکراچی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا—فوٹو:فیس بک
دوران علاج دم توڑنے والی 4 سالہ ایمان فاطمہ کو نیوکراچی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا—فوٹو:فیس بک

کراچی کے علاقے نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں تین روز قبل مبینہ طور پر خودسوزی کرنے والے باپ کے ہاتھوں جلائے گئے 3 کمسن بچوں میں سے ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی، دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اہل خانہ نے متوفی کی دوسری بیوی اور سالوں پر جلانے کا الزام لگادیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق دوران علاج دم توڑنے والی 4 سالہ ایمان فاطمہ کو نیوکراچی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

3 روز قبل عارف نے اپنے ساتھ اپنے 3 بچوں 5 سالہ حوریہ، 4 سالہ ایمان فاطمہ اور 3 سالہ غلام حسین کو آگ لگادی تھی، عارف گزشتہ روز دم توڑ گیا تھا۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ متوفی عارف اور اس کے تینوں بچوں کو عارف کی دوسری بیوی اور اس کے بھائیوں نے آگ لگا کر قتل کیا اور خودسوزی کا ڈرامہ بنایا۔ مرنے اور جھلسنے والے بچے متوفی کی پہلی بیوی کے ہیں۔

اہلخانہ نے پولیس سے مقدمہ درج کرنے اور وقوعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024