• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شائع March 8, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس باقر نجفی، ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر سمیت سینئر وکلا نے شرکت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان حلف لینے کے بعد لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے سلامی دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے تین ججوں کی سپریم کورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔

صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی تھی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی۔

نعیم اختر افغان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

صدر مملکت نے جسٹس محمد ہاشم خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی ۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024