• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دانیال ظفر کی شخصیت ایسی ہے کہ اس لڑکے سے پیار ہوجائے، نادیہ خان

شائع March 7, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے گلوکار و اداکار دانیال ظفر کی شخصیت اور اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت ایسی ہے کہ اسے دیکھتے ہی اس لڑکے سے پیار ہوجائے۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں روبینہ اشرف سمیت دیگر سینیئر اداکاراوٗں کے ہمراہ ٹی وی پروگرام میں ڈراموں، ان کی کہانیوں اور اداکاروں کی پرفارمنس پر بات کی۔

نادیہ خان نے دانیال ظفر کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھا اداکار قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ وہ ہیرو ہیں لیکن وہ دکھنے میں ہیرو نہیں لگتے، ان کی اداکاری کا انداز نیچرل لاہوری ہے۔

انہوں نے اسٹینڈ اپ گرل نامی ڈرامے میں دانیال ظفر کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور کھل کر اعتراف کیا کہ انہیں ان کی اداکاری بہت اچھی لگی۔

نادیہ خان کے مطابق دانیال ظفر کی جانب سے ڈائلاگ بولنے کا انداز اور باڈی لینگویج بلکل درست ہوتی ہے اور اس کی شخصیت ایسی ہے کہ اسے دیکھتے ہی اس لڑکے سے پیار ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دانیال ظفر کا تعلق بھی لاہور سے ہے اور وہ اسی انداز میں ڈرامے میں اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس وجہ سے وہ بہت اچھے لگتے ہیں، ان کی سادگی اور شخصیت دیکھنے لائق ہے۔

نادیہ خان کی جانب سے دانیال ظفر کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے بھی ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ اداکار اسٹینڈ اپ گرل ڈرامے میں نیچرل اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024