• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہو گا؟ رویت ہلال کمیٹی نے بتا دیا

شائع March 7, 2024
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ منگل 12مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکریٹری مفتی خالد اعجاز نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ 11 مارچ بروز پیر کی شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہے لہٰذا امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ 2024 کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 10 مارچ بروز اتوار کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ممکن نہیں ہے۔

مفتی خالد نے کہا کہ نیا چاند 10 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 2 بجے پیدا ہو گا اور رویتِ ہلال کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ29 شعبان المعظم یعنی پیر 11 مارچ کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 28 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔

چاند کی رویت کے حوالے سے مزید تفصیل بتاتے ہوئے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ چاند کی رویت کے لیے غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے اور کراچی میں یہ فرق 73منٹ، جیوانی میں 74 منٹ، لاہور اور کوئٹہ میں 76 منٹ، اسلام آباد میں 77 منٹ، پشاور، چارسدہ اور مظفر آباد میں 78 منٹ جبکہ گلگت میں 79 منٹ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوا، وہاں ہلال کی رویت باآسانی ممکن ہو گی لہٰذا امید ہے منگل 12 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024