• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مداحوں کی مریم نفیس کو مکمل لباس پہننے کی تلقین

شائع March 6, 2024
—اسکریں
—اسکریں

ماڈل و اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں شوہر کے ہمراہ بیرون ممالک سیر و تفریح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے انہیں مکمل لباس پہننے کی ہدایات کردیں۔

مریم نفیس نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے سیر سپاٹے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیدہ زیب لباس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم صارفین نے اداکارہ کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سیر و تفریح کے دوران مکمل لباس پہننے کی ہدایات کیں۔

صارفین نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ مسلمان خاتون ہیں اور مسلمان عورتوں کو جسم ڈھانپنے والا مکمل لباس پہننے کی تلقین کی جاتی ہے۔

بعض صارفین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی تعریفیں کیں لیکن ان کے بولڈ لباس پر اعتراض کیا اور انہیں جسم کو ڈھانپنے والا مکمل لباس پہننے کی ہدایت کی۔

کچھ مداحوں نے مریم نفیس کے لباس اور انداز کی تعریفیں کیں اور انہیں لوگوں کے کمنٹس سے بالاتر ہوکر اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنے کا مشورہ بھی دیا۔

بعض صارفین نے یہ کمنٹس بھی کیے کہ مریم نفیس کی زندگی نہایت ہی شاندار ہے، رات کو وہ کسی ٹی وی شو میں دکھائی دیتی ہیں اور صبح کو شوہر کے ہمراہ ساحل سمندر پر سیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

کچھ افراد نے خواہش ظاہر کی کہ ان کی زندگی بھی مریم نفیس جیسی پرسکون اور پرتعیش گزرے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024