• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگانے والا باپ دورانِ علاج چل بسا

شائع March 6, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگانے والا باپ ہسپتال میں دورانِ علاج چل بسا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق متوفی کے تینوں بچے 5 سالہ حوریہ، 4 سالہ ایمان اور 3 سالہ غلام حسین جناح ہسپتال کے بچہ وارڈ میں زیرِعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

باپ کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے، گزشتہ رات نیو کراچی سیکٹر فائیو میں محمد عارف نے اپنے 3 بچوں سمیت خودسوزی کی کوشش کی تھی۔

جھلسنے والے چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں عارف دوران علاج چل بسا۔

اہل خانہ کے مطابق عارف نے 2 شادیاں کی تھیں، وہ اکثر پریشان رہتا تھا اور اس کا روحانی علاج بھی جاری تھا، جھلسے والے بچوں کی والدہ کا 8 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024