• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیو کراچی میں باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی

شائع March 6, 2024
کراچی پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں ایک شخص کی اپنے تین بچوں سمیت خود سوزی کی کوشش کی—فائل فوٹو
کراچی پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں ایک شخص کی اپنے تین بچوں سمیت خود سوزی کی کوشش کی—فائل فوٹو

نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں باپ نے 3 بچوں اور خود کو آگ لگا لی، چاروں کو تشویش ناک حالت میں برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں ایک شخص کی اپنے تین بچوں سمیت خود سوزی کی کوشش کی، نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی4 کے رہائشی نے اپنے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شہری نے اپنے 3 بچوں 5 سالہ حوریہ، 4 سالہ ایمان فاطمہ اور 3 سالہ غلام حسین آگ لگانے کے بعد خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے بچوں کو گھر کے قریب واقع میدان میں لے جاکر خود سوزی کی کوشش کی، انتہائی قدم اٹھانے والا شخص فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق اس نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024