• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:58pm
  • LHR: Asr 4:42pm Maghrib 6:37pm
  • ISB: Asr 4:49pm Maghrib 6:45pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:58pm
  • LHR: Asr 4:42pm Maghrib 6:37pm
  • ISB: Asr 4:49pm Maghrib 6:45pm

سعودی عرب: کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 100 ہوگئی

شائع September 12, 2013

اٹھارہ مئی دوہزارتیرہ کو لی گئی اس تصویر میں ایک شخص سعودی عرب کے شہر خوبر میں نوول کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک لگائے ہوئے ہے۔ اس وائرس سے سعودی عرب میں متعدد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ رائٹرز تصویر
اٹھارہ مئی دوہزارتیرہ کو لی گئی اس تصویر میں ایک شخص سعودی عرب کے شہر خوبر میں نوول کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک لگائے ہوئے ہے۔ اس وائرس سے سعودی عرب میں متعدد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ رائٹرز تصویر

ریاض:  سعودی عرب کی وزارت صحت نے اب تک 100افراد کے کو رونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی ۔ جس میں سے 47افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

 ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز اس مہلک مرض کے 4نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اس مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو محفوظ بنایاجاسکے ۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اس وباء کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کل 110متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 52موت کی نیند سو چکے ہیں لیکن اب سعودی عرب کی وزارت صحت نے کل متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعدادکی تصدیق کر دی ہے۔

 اس موقع پر وزارتِ صحت نے حج کیلئے آنے والے زائرین کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سعودی عرب میں ہر ممکن احتیاط برتیں۔

وزارت صحت نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی صحت و صفائی کا معیار برقرار رکھیں اور چھینک اور کھانسی آنے کی صورت میں ٹشو پیپر استعمال کریں اور ضروری ویکسینیشن کرائیں۔

 جزیرہ عرب میں کرونا وائرس کا آغاز ستمبر 2012ء میں ہوا۔ اس وائرس کے حملے کی صورت میں شدید بخار، سردی اور سانس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔

گزشتہ ستمبرمیں ڈبلیو ایچ او نے کہا تھا کہ پوری دنیا کی لیب میں اس وائرس کے 40 کیسوں اور 20 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ وائرس سعودی عرب کیلئے سب سے ذیادہ ہلاک خیز ثابت ہوا جبکہ اردن، قطر، جرمنی ، برطانیہ اور فرانس میں بھی اس کے واقعات پیش آئے۔

 یہ وائرس، سیویئر اکیوٹ، رسپائریٹری سنڈروم ( سارس) سے قریب بتایا جاتا ہے جو ( سارس) دس سال قبل جانوروں سے انسانوں تک منتقل ہوا تھا اور اس سے کم از کم 800 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025