• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صدارتی انتخاب میں حمایت کیلئے پیپلزپارٹی نے جماعتوں سے رابطے تیز کردیے

شائع March 5, 2024
سابق صدر آصف علی زرداری— فائل فوٹو: اے ایف پی
سابق صدر آصف علی زرداری— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کو ایک بار پھر صدرِ مملکت بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان سے ووٹ دینے کی درخواست کی جس پر خالد مقبول صدیقی نے انہیں مشاورت کے بعد جلد جواب دینے کی یقین دہانی کرادی۔

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے وفد نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ہے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی آج اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا وفد آج سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے بھی ملاقات کرے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) اور استحکام پاکستان پارٹی نے پہلے ہی آصف زرداری کو صدر کے لیے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرارکھی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدارتی الیکشن کے لیے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئےہیں، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی ہے۔

صدارتی اتخابات کے لیے پولنگ 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024