• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm
Live Election 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا

شائع March 4, 2024

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کوگارڈ آنرپیش کیا، مختلف ممالک کے سفیر بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

بعد ازاں شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس کے عملے کا تعارف بھی کروایا گیا۔

یاد رہے کہ آج ہی شہباز شریف نے پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (3 مارچ کو) قومی اسمبلی میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔

انتخابی عمل میں شہباز شریف نے 201 جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025