اسد قیصر کا سائفر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے سائفر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سائفر پر بات کی، سائفر پر ہمارا واضح مؤقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سفیر کو بلا کر انتہائی برا رویہ اپنایا گیا، کیا یہ سب سائفر کو جھوٹا نہیں کہتے تھے؟ لیکن پھر اسی سائفر کو بنیاد بنا کر سزائیں دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مایوس کرنےکے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا دلوائی گئی، اُن پر من گھرٹ کیسز بنائے گئے۔